ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار تا بنگلورو ویسٹاڈوم ٹرین سروس شروع

کاروار تا بنگلورو ویسٹاڈوم ٹرین سروس شروع

Wed, 18 Aug 2021 20:01:16    S.O. News Service

کاروار 18/ اگست (ایس او نیوز) گزشتہ مہینے بنگلورو یشونت پور سے منگلورو تک ویسٹاڈوم ٹرین سروس جو شروع کی گئی تھی اب اسے کاروار تک آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ 

    ہفتہ میں تین بار دن کے وقت چلنے والی یشونت پور- کاروار - یشونت پور اسپیشل ایکسپریس  میں مسافروں کو ساحلی اور مغربی گھاٹ علاقوں کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنے کے لئے دو بوگیوں میں شفاف چھت اور بڑی بڑی کھڑکیوں کے ساتھ گھومنے اور آگے پیچھے ہونے والی نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے جسے ویسٹاڈوم بوگی کہا جاتا ہے ۔  سیاحت کو فروغ دینے کے مقصد سے  محکمہ ریلوے  کی طرف سے  یہ سروس شروع کی  گئی ہے ۔

یہ  ایکسپریس ٹرین بنگلورو کے  یشونت پور اسٹیشن  سے پیر، بدھ اور جمعہ کے دن صبح 7 بجے روانہ ہوگی اور رات 11 بجے کاروار اسٹیشن پر پہنچے گی ۔ کاروار سے یہ ٹرین   منگل، جمعرات اور سنیچر کے دن صبح 5.30 بجے بنگلورو کے لئے  نکلے گی ۔ 


Share: